
اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایک ساتھ انتخابات اور 4 اپریل کے فیصلے پر عمل درآمدکیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔
4 اپریل کو تین رکنی بنچ نے حکومت کو 27 اپریل تک انتخابات کیلئے 21 ارب روپے کے فنڈز فراہم کرنے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔