
جدہ(آئی پی ایس)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز اہلخانہ کے دیگر اراکان کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئیں حسین نواز سمیت دیگر نے استقبال کیا۔
مریم نواز اہلخانہ کے دیگر افراد کے ہمراہ جدہ پہنچیں تو حسین نواز نے ان کا استقبال کیا جبکہ نوازشریف کے پولیٹیکل سیکرٹری حنیف خان اور مسلم لیگ ن سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری ملک منظور اعوان سمیت دیگر نے بھی پرتپاک استقبال کیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن سے میاں نوازشریف کی سعودی عرب آمد تک مریم نواز جدہ میں قیام کریں گی اور میاں نوازشریف کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ جائیں گی