
اسلام آباد(آئی پی ایس) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیرقانونی نکاح کے الزام پر کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نصر من اللہ بلوچ کی عدالت میں درخواست گزار محمد حنیف اپنے وکیل رضوان عباسی کے ہمراہ پیش ہوں گے۔
اسلام آباد کے شہری محمد حنیف نے اپنی درخواست کے ساتھ عمران خان کے نکاح خواں مفتی محمد سعید خان کا بیان عدالت میں جمع کراتے ہوئے استدعا کی ہےکہ عدت کے دوران نکاح کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف سیکشن 496 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے۔





