بین الاقوامیتازہ ترین

چین کا بھارتی زیرتسلط متنازع علاقے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

بیجنگ:چین نے متنازع اروناچل پردیش کی 11 جگہوں کے نام تبدیل کر دیے۔ اقدام امریکی سینیٹ کے متنازع علاقے پر بھارتی حق تسلیم کرنے کے جواب میں کیا گیا۔ تبدیل کئے گئے ناموں میں دو زمینی مقامات، دو شہر، 5 چوٹیاں اور دو دریاں کے نام شامل ہیں۔ 2017 اور 2021 میں بھی جارحانہ بھارتی اقدامات کے جواب میں چین اروناچل پردیش کے علاقوں کے نام تبدیل کر چکا ہے۔

یہ تیسرا موقع ہے جب چین نے بھارت کی شمالی مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں مزید گیارہ مقامات کے نام تبدیل کردیے ہیں۔ چین اسے تبت کا جنوبی حصہ، زنگان، کہتا ہے۔ چینی حکام کے اقدامات کے بعد مودی سرکار میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ متنازع مقامات کے نام تبدیل کرنے کا بیجنگ کا مقصد دراصل ان علاقوں پر چینی دعووں کو مضبوط کرنے کی کوشش اور اپنے دعووں کے حق میں ثبوت تیار یا تبدیل کرنے کی کوشش ہے تاکہ اگر بین الاقوامی عدالت میں خودمختاری کے حوالے سے کوئی کیس دائر ہوتو بیجنگ اسے اپنی تائید میں پیش کرسکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker