اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ( ن ) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا

لاہور (آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکمت عملی پر مشاورت ہو گی جبکہ اجلاس میں وزیراعظم ارکان پارلیمنٹ سے آرا لیں گے۔

وزیراعظم پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز زیر گردش انتخابات نہ کرانے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر کی تردید کر دی ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker