پاکستان

پاکستان تحریک انصاف نے حکمران جماعتوں سے مذاکرات کیلئے شرط رکھ دی

اسلام آباد (آئی پی ایس) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے عمران خان کی حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کی شرط رکھ دی اور کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کیلئے انڈر ٹیکنگ دینے کو تیار ہیں، حکومت کی طرف سے بھی ایسا ہی ہونا چاہیے ۔

 

خبررساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔انہوں نے شرط رکھی کہ عمران خان مذاکرات کیلئے انڈر ٹیکنگ دینے کو تیار ہیں، حکومت کی طرف سے بھی انڈر ٹیکنگ ہونی چاہیے

 

۔اسد عمر نے کہا کہ چیف جسٹس اہم بات کررہے ہیں کہ تمام جماعتیں ایک لائحہ عمل پر اتفاق رائے کریں۔ چیف جسٹس آزادانہ ماحول کا کہہ رہے ہیں، اْن کی یہ مثبت بات ہے کہ سب کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔

 

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عدالت کے ریکارڈ پر ایسی چیزیں آنی چاہئیں جس کی بنیاد پر الیکشن ہوں۔ چیف جسٹس سیاستدان نہیں، ان کا کام آئین پر عمل کروانا ہے، یہی چیف جسٹس تھے جن کے فیصلے پر تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker