
اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی پیشی پر پیمرا کی جانب سے کوریج پر پابندی کے کیس میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پیشی پر پیمرا کی جانب سے کوریج پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی ،وکیل فیصل فرید چودھری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے مصدقہ دستاویزات نہ ہونے کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ،
عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ آرڈر کی مصدقہ کاپیز ساتھ منسلک کریں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی ،عدالت نے اعتراضات دور ہونے کے بعد نمبر لگانے کی ہدایت کردی ۔یاد رہے کہ پیمرا نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر ایک دن کوریج کی پابندی عائد کی تھی ۔





