اہم خبریںتازہ ترین

سکیورٹی کی یہی حالت رہی تو الیکشن شیڈول معطل کرنا ہوگا: صوبائی الیکشن کمیشن

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم نہ کی جاسکی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سکیورٹی صورتحال سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت رش زیادہ ہے اور زیادہ رش کی وجہ سے آر اوز دفاتر میں کشیدگی کی صورتحال ہے۔

ان کا کہناتھاکہ امیدواروں اور حامیوں کےدرمیان لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں یہی صورت حال برقرار رہی تو لاہور میں الیکشن شیڈول معطل کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر کے خدشات پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس لیے جانے کا امکان ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker