
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہبازشریف کا قائد مسلم لیگ (ن)نوازشریف سے رابطہ ہوا ہے، جس میں سپریم کورٹ فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطہ کریں گے ،وزیراعظم حکومتی اتحادیوں کو عدالتی فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیں گے ۔