اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سی ٹی ڈی کی دبنگ جوابی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت(آئی پی ایس) سی ٹی ڈی نے ڈاڈیوالہ کے علاقے میں مقابلے کے دوران 6 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق لکی مروت کے علاقے ڈاڈیوالہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد پولیس چوکی عباسیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمدکیا گیا ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker