
کراچی(سپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔کراچی میں ہونے والے میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کو جیت کیلئے 199رنز کا ہدف دیا۔لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 198رنز بنائے۔ شائی ہوپ نے 47، سکندر رضا نے 32 اور مرزا طاہر بیگ نے 31 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے قیس احمد اور اوڈین اسمتھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔جواب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 135 رنز بناسکی۔ جیسن رائے 48 اور محمد حفیظ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 3،3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔پی ایس ایل میں اب تک کوئٹہ نے 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے کامیابی اور 3 میں شکست ہوئی ہے۔ لاہور قلندرز 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز دے کر شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے 10 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حفیظ 25، مارٹن گپٹل 15، قیس احمد 9، اوڈین اسمتھ 9، افتخار احمد 6 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔کپتان سرفراز احمد 16 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 3،3 جبکہ راشد خان اور سکندر رضا نے 1،1 وکٹ حاصل کیاس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مرزا بیگ 31، حسین طلعت 26، فخر زمان 22، کامران غلام 21 اور ڈیوڈ ویزے 1 رن بنا کر آٹ ہوئے۔سکندر رضا 32 جبکہ راشد خان 11 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوڈین اسمتھ اور قیس احمد نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور محمد حسنین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔





