کھیل

پی ایس ایل:مارٹن گپٹل کراچی کے بائولرز پر ٹوٹ پڑے،زوردار سنچری

کراچی:پی ایس ایل 8 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیدی، شعیب ملک کی نصف سنچری رائیگاں گئیں۔پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا چھٹا میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا جارہا ہے، جس میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ابتدا میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا فیصلہ درست ثابت ہوا جب انہوں نے پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن دیئے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کردیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے صرف 13 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے،

جن میں جیسن رائے اور عبدالواحد بنگلزئی صفر، صفر جبکہ عمر اکمل 4 رنز بناسکے۔کپتان سرفراز احمد، مارٹن گپٹل کا ساتھ دینے کریز پر آئے تو ایسا لگا شاید وہ ٹیم کو سنبھال دے دیں گے تاہم وہ بھی 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔کپتان کے بعد افتخار احمد نے مارٹن گپٹل کو جوان کیا، دونوں نے مل کر ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 92 رنز تک پہنچایا تاہم افتخار احمد 32 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر عمران طاہر کو کیچ تھما بیٹھے، محمد نواز بھی 3 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔کراچی کنگز کے بولرز کے سامنے مارٹن گپٹل آخری وقت تک ڈٹے رہے، انہوں نے 44 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور مزید 18گیندیں کھیل کر اسے سنچری میں تبدیل کردیا۔کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے 19ویں اوور میں اینڈریو ٹائے کو 4 چوکوں اور 3 چھکے لگا کر 30 رنز بٹور لئے۔ انہوں نے 67 گیندوں پر 12 چوکوں اور 4 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے، وہ اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 3، عامر یامین نے 37 رنز کے بدلے 3 جبکہ محمد عامر نے 4 اوورز میں 23 رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، جیسن رائے، مارٹن گپٹل، عبدالواحد بنگلزئی، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، اوڈین اسمتھ، محمد حسنین، نسیم شاہ اور قیس احمد شامل ہیں۔نیشنل بینک کرکٹ ارینا نے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی اور دونوں ٹیمیں پہلی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔کراچی کنگز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، محمد موسی اور جیمز فلر کی جگہ عامر یامین اور عمران طاہر کو شامل کیا گیا ہے، عماد وسیم (کپتان)، شرجیل خان، حیدر علی، محمد عامر، شعیب ملک، جیمز ونس، میتھیو ویڈ، اینڈریو ٹائے اور محمد عرفان خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔کراچی کنگز اب تک دو میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایک میچ کھیلی ہے تاہم اسے کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔کراچی کنگز کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کرکے مارٹن گپٹل پی ایس ایل 8 کی پہلی سینچری اسکور کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کھیل میں واپس لے آئے۔پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہلے ہی اوور میں 2 کھلاڑی آٹ ہوگئے، 13 رنز پر 3 اور 23 پر 4 وکٹیں گر گئیں۔ایسے وقت میں ایسا لگنے لگا کہ کوئٹہ کی ہار نوشتہ دیوار ہے، کوئٹی گلیڈیا ٹرز کو 80 رنز بھی نہیں بناپائے گی۔اس صورت حال میں افتخار احمد اور مارٹن گپٹل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ مارٹن گپٹل نے میچ میں اپنے پہلے 50 رنز 44 گیندوں پر بنائے لیکن اس کے بعد وہ کراچی کنگز کے بولرز پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑے۔انہوں نے اپنی دوسری ففٹی صرف 18 گیندوں میں مکمل کی۔ جس میں ایک اوورز میں 3 چھکے اور 3 چوکے بھی شامل تھے۔اوپنر آنے والے مارٹن گپٹل اننگز کی آخری بال پر آٹ ہوئے انہوں نے 67 گیندوں پر 117 رنز بنائے۔عمران احمد عباسی نے لکھا کہ گپٹل کیلیے کوئٹہ کیفے پر چائے اور لچھے دار پراٹھا ہماری طرف سے۔ موڈی ایل کیو نے بالی ووڈ کی فلم کی تصویر شیئر کرکے لکھا سڑک سے اٹھاکر اسٹار بناں گا

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker