پاکستان

تربیلہ غازی ،ترکیہ وشام زلزلہ زدگان کیلئے اظہار یکجہتی واک

گورنمنٹ ووکیشنل سنٹر غازی کا ترکیہ وشام زلزلہ زدگان کیلئے اظہار یکجہتی واک ،امدادی کیمپ کا انعقاد
تربیلا غازی (آئی پی ایس)گورنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل سنٹر فار بوائز غازی کا زلزلہ سے متاثرہ اسلامی برادر ممالک ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کے لئے اظہار یکجہتی واک اور امدادی کیمپ کا انعقاد، سٹاف اور طلبہ نے دل کھول کر نقد عطیات اور دیگر امدادی اشیا جمع کرائیں، پرنسپل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل سنٹر دانش احمد خان کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کا بھر پور ساتھ دیں، گورنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل سنٹر کے سٹاف اور طلبہ نے گزشتہ روز برادر اسلامی ممالک ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے واک کا اہتمام کیا ، جس میں سٹاف ممبران اور طلبہ نے بھرپور حصہ لیا، جبکہ چیف ایگزیکٹیو ایک احساس اپنی مدد آپ مدثر جمیل المعروف شانی خان یکجہتی واک میں خصوصی طور پر شریک ہوئے، بعدازاں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کیمپ لگایا گیا،جس میں سٹاف ممبران اور طلبہ نے نقد عطیات کے ساتھ بڑی مقدار میں امدادی اشیا جمع کیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سنٹر ہذا کا کہنا تھا کہ ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین بالعموم عالمی برادری اور بالخصوص مسلم امہ کی امداد کے منتظر ہیں ، ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے اسلامی بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker