پاکستان

وزیراعظم کا جسٹس (ر)ملک محمد قیوم کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے ریٹائرڈ جسٹس ملک محمد قیوم کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

جمعہ کووزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جسٹس(ر) ملک قیوم کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قانون کے شعبے میں ممتاز مقام رکھتے تھے ۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker