اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کرسی کیلئے ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی ہرزہ سرائی اور طعنے قوم کو مایوس کر رہے ہیں۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران نیازی کی ہرزہ سرائی اور طعنے قوم کو مایوس کر رہے ہیں، ان کی جھوٹ پر مبنی سیاست آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں واپس آنے کی بے چینی ہے، اور وہ کرسی کے لئے ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker