اسلام آبادصحتعلاقائی

پی ایم اے کا گریجویٹس کو NLEامتحان سے مستثنیٰ قرار دینے کا خیر مقدم

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پی ایم ڈی سی کی طرف سے پاکستانی گریجویٹس کو NLE امتحان سے مستثنیٰ قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اختر علی بندشہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا نے کہا ہے کہ پی ایم اے اسلام آباد کی کا وشوں کے بعد وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے وعدے کے مطابق، PM&DC نے 8 فروری سے پاکستانی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں سے فارغ التحصیل ڈاکٹروں کو قومی لائسنسنگ امتحان (NLE) کے بغیر مستقل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں ملک بھر میں ڈاکٹروں کی سہولت کے لیے ایک انٹرایکٹو PM&DC آن لائن پورٹل شروع کیا گیا ہے۔پی ایم ڈی سی کی جانب سے گڈ سٹینڈنگ سرٹیفکیٹس اور تجدیدی عمل کا بھی آغاز کردیا گیا۔پی ایم اے اسلام آباد نے اس حوالے سے مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزیر سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بارہا آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل طلبا کو درپیش دیگرمسائل کے حل کے کوششیں جاری رکھیں گے۔ میڈیکل شعبے کو درپیش ہر مسلئے کے حل میں پی ایم اے اسلام آباد اپنا بھر پور کردار ادا کرئے گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker