کھیل

مستقل ڈی جی کی عدم موجودگی,سپورٹس بورڈ میں تعیناتیوں میں میریٹ نظر انداز

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ میں خلافِ میرٹ تقرریاں،و پرموشن کے واقعات میں اضافہ، سپورٹس بورڈ میں مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی نہ ہونے سے مسائل جنم لینے لگے، عارضی افسران کی جانب سے من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ جاری ، علامہ اقبال ہاسٹل میں میریٹ کے خلاف تعیناتیاں،خلاف ضابطہ ترقیاں و تبادلے جاری،سیکیورٹی گارڈ کی پوسٹ پر تعینات ہونے والے ملازم کو اسسٹنٹ کی پوسٹ پر تعینات کرنے کی کوشش

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ میں مستقل سربراہ کی تعیناتی میں تاخیر کی وجہ سے مختلف عہدوں پر من پسند افراد کی تعیناتیاں جاری ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کے علامہ اقبال ہاسٹل میں عارضی چارج پر فائز ڈی جی کی جانب سے لسانی، علاقائی و پسندیدگی بنیادوں پر خلاف میرٹ چارج اور ٹرانسفر سے مستحق ملازمین میں شدید پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ متعلقہ ہاسٹل میں 10, 10 سال سے کام کرنے والے ملازمین کو چارج سے محروم رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2011 میں وفاقی وزرات کے ایک اسسٹنٹ فدا محمد کو پاکستان سپورٹس بورڈ میں پروموٹ کی گیا اور فدا محمد ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکہ گریڈ -16 کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاسٹل کی پوسٹ پر اضافی چارج حاصل کر کہ براجمان ہوئے۔ مذکورہ افسر محکمہ سے ریلیو کا خط ملنے کے باوجود نا صرف علامہ اقبال ہاسٹل میں اسسٹنٹ ہاسٹل کے چارج پر براجمان ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاسٹل کی اپنی سابقہ وزارت میں واپسی کی فائل پر پیش رفت رکی ہوئی ہے، ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker