کھیل

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ:ٹرافی مقابلہ پاکستان اورفلسطین کے در میان ہوگا

اسلام آباد:پاکستان اورفلسطین کی قومی بیس بال ٹیمیں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023 کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فلسطین نے بنگلہ دیش کو 3کے مقابلے میں 14رنز سے ہرا کر فائنل کاٹکٹ کٹوا لیا،

دوسرے سیمی فائنل میں میزبان پاکستان نے دفاعی چیمپیئن سری لنکا کو ایک کے مقابلے میں 16رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سیدفخرعلی شاہ نے بتایاکہ آج (بروز بدھ) صبح 9بجے تیسری پوزیشن کا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کا فائنل دن ایک بجے پاکستان اور فلسطین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری ہوں گے جبکہ مہمان اعزاز چیف کمشنر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل ہوں گے۔فخرشاہ نے بتایاکہ کل بروز جمعرات روایتی حریفوں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker