اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے بد انتظامی کے ذریعے ملکی معیشت کا برا حال کر کے تنخواہ دار اور غریب عوام کو پیس کر رکھ دیا ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ کرپٹ اور نااہل حکومت نے بد انتظامی کے ذریعے ملکی معیشت کا برا حال کر کے تنخواہ دار اور غریب عوام کو پیس کر رکھ دیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے کا اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 262 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 35 فیصد اضافہ کیا گیا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 200 ارب کے منی بجٹ میں ناقابل یقین مہنگائی کی توقع ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرول اور ہایئ اسپید ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker