پاکستان

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیساتھ کھلے عام دشمنی کا ثبوت ہے ،پی ٹی آئی

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ کھلے عام دشمنی کا ثبوت ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میںسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کرنے کے بعد پیٹرول قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کے ساتھ کھلے عام دشمنی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے ہیں، ان کو دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

دوسری جانب ‏پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے معیشت تباہ کردی جس کی وجہ سے روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر انتہائی کم ہو گئی۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیاء اب بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی، یہ سب رجیم چینج کی بدولت ہوا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker