پاکستان

آئی ا یم ایف کی شرائط سب کو رلا دیں گی ،سڑکوں پر ماتم کرائیں گی ،شیخ رشید

راولپنڈی(آئی پی ایس) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی روئے گا یا روئے گی بعد کی بات ہے آج ساری قوم رو رہی ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ 9 فروری کو IMF کی شرائط سب کو رُلا دیں گی، ذبح خانے میں لے جائیں گی اور سڑکوں پر ماتم کرائیں گی، دیکھتے ہیں ڈالر پہلے 300 کا ہوتا ہے یا پٹرول ہوتا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 100 دن میں الیکشن ناگزیر ہیں، صوبے اور مرکز میں اکٹھے نہ ہوئے تو جوڈو کراٹے ہوں گے، ڈارکو آؤٹ سورس کرنا ہوگا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker