
پاکستان مسلم لیگ نواز ( ن ) کی سینیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔
لاہور ایئرپورٹ کے باہر کارکنوں سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ 18جوالائی 2017 کو اقامہ پر نواز شریف کو نکالنا بڑا سانحہ تھا، آنے والےدنوں میں نوازشریف واپس آئیں گے، آپ کا اورمیرامحبوب قائد جلد ہمارے درمیان ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ وطن اورپارٹی سےوعدہ کرتی ہوں اپنی ذمہ داری نبھاؤں گی،ملک کومشکلات سےنکالنے تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، جلد ہی ترقی کرتا پاکستان واپس آئے گا۔
عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ تم نواز شریف اور میں نے انتقام نہیں لیا، اللہ کے حساب کا نشانہ بنے ہو۔
مریم نواز نے کہا کہ مجھے اور نواز شریف کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، عمران خان کی 4 سالہ نااہلی نے معیشت کو اس حال تک پہنچادیا، تباہ حال معیشت کی بہتری میں کچھ وقت لگےگا، اسحاق ڈار معیشت کو گرداب سے نکالیں گے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان چند روز قبل حکومت توڑی اور پھر خود رو بھی رہا ہے، وہ جن حکومتوں کے بل بوتے خرچہ چلاتا تھا وہ حکومتیں اپنے ہاتھ سے توڑیں، اب وہ ساری عمر رونےکی تیاری کرے، شیر الیکشن سے نہیں ڈرتے، پنجاب میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔