اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مریم کی آمد،سیاست میں نئی ہلچل! کپتان بھی تیار، اہم اجلاس طلب ،بڑے فیصلے متوقع

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کی سیاست میں نئی ہلچل مچنے کو تیار ،مریم نواز ملک واپسی پر سیاست میں انٹری دیں گی تو دوسری جانب کپتان بھی مقابلہ کرنے کیلئے تیار نظر آتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک میں سابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

اجلاس پیر کو دن تین بجے زمان پارک لاہور میں ہو گا،اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے،سابق اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی،اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کس کس کو نامزد کرنا ہے فیصلہ کیا جائے گا،چیئرمین تحریک انصاف رہنماؤں کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker