پاکستانتازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی

پشاور ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ( پی ٹی ایم) کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 5 لاکھ روپے اور دونفری مچلکوں پر ضمانت دے دی۔

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔

علی وزیر کے وکیل شیر افضل مروت اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے علی وزیر کو 5 لاکھ روپے اور دونفری مچلکوں پر ضمانت دی۔

واضح رہے کہ علی وزیر پر چارسدہ میں اداروں کے خلاف شر انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ کیا گیا تھا، رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف  19مختلف مقدمات درج ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker