
اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کے ڈیٹا لیک کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ،خصوصی عدالت نے تین ملزمان کو ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت نے تین ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اسپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے ملزمان کی پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
ایف بی آر ملازمین میں شہزاد نیاز ، ارشد علی ، عدیل اشرف شامل ہیں۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم رکھا ہے۔