
اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی چیلنج کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محسن نقوی کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف نے بطور سیاسی جماعت اور اسد عمر نے بطور سیکرٹری پی ٹی آئی محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔
تحریک انصاف کی درخواست میں محسن نقوی کو بطور نگران وزیر اعلیٰ کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبر بابرحسن اور اکرام اللہ کی تعیناتی غیر آئینی قرار دی جائے، محسن نقوی کا نگران وزیراعلی تعیناتی کا نوٹی فکیشن غیرآئینی قراردیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے اور آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، الیکشن کمیشن کی تشکیل آرٹیکل 218 کے تقاضوں پر پوری نہیں اترتی۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ بھی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈربنانے کا نوٹی فکیشن غیرآئینی ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔