اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فواد چوہدری کو چھڑانے کا الزام، فرخ حبیب پر مقدمہ درج

لاہور( آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنماء اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب پر تھانہ فیروز والا شیخوپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماء پر سابق وفاقی وزیر اور نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری کو چھڑانے اور ڈکیتی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فرخ حبیب پر مقدمہ کی درخواست تھانہ کوہسار کے پولیس افسر عدیل شوکت کی جانب سے دی گئی تھی۔

دوسری جانب سابق وزیر مملکت نے خود کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو ’’ بہت ہی ماٹھی کہانی ‘‘ قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ درجنوں بندوقوں والے تربیت یافتہ پولیس والوں سے نہتے اکیلے فرخ حبیب نے ڈکیتی کرلی اور ان کی وردیاں بھی پھاڑ دیں ایف آئی آر کا متن، ویسے بہت ہی ماٹھی کہانی بنائی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ میں نے تو ویسے بغیر نمبر پلیٹ کالے ویگو کو روکا تھا عدالتی احکامات بتانے کے لئے یہ پولیس کے ساتھ ڈکیتی کہاں سے آگئی؟۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker