پاکستان

’’فواد چودھری پہلے سے مضبوط ہو کر واپس آئیں گے‘‘

لاہور(آئی پی ایس) فواد چودھری ہنستے مسکراتے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میںپی ٹی آئی کی رہنما و سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانیوں کے دلوں کی آواز ہیں، پی ٹی آئی کا ہر کارکن ناقابلِ شکست ولولے کیساتھ چیئرمین کے پیچھے کھڑا ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین گھبراہٹ میں اپنا ہی نقصان کر رہے ہیں، فواد چودھری مزید مضبوط ہو کر واپس لوٹیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker