
اسلام آباد(آئی پی ایس)سیشن کورٹ اسلام آباد جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواست پرجمعرات کو فیصلہ سنائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست پر سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم فیصلہ جمعرات کو سنائیں گے ۔گزشتہ روز نوٹس جاری ہونے کے باوجود عمران خان عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے ،وکیل کی جانب سے عمران خان کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی ،عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ بھی عدالت میں تاحال جمع نہیں ہوا۔