اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے43 پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

پی ٹی آئی ممبران کے استعفوں پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے 43 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ صرف 2اراکین قومی اسمبلی میں باقی رہ گئے۔ پی ٹی آئی کے اب تک 123اراکین کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں، دو اراکین کے استعفے ان کی چھٹی کے درخواست کے باعث منظور نہیں کیے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی نے مزید 43 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے، پی ٹی آئی کے اب تک مجموعی طور پر 124 ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی جانب سے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے 4 مرحلوں میں منظور کیے گئے، پہلے میں 11، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 35، 35 اور پھر 43 استعفے منظور کیے گئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس بند ہونے کے باعث ایک روز قبل استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو ای میلز کی تھیں جبکہ استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو خطوط بھی ارسال کیے گئے تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker