اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایل این جی ریفرنس،نیب نے شاہد خاقان سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی مخالفت کر دی

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ،نیب نے ملزمان کی بریت کی مخالف کردی

 

جبکہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگوکرتے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائےگئے ہیں، مقدمات میں نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا، 12،12سال سے مقدمات پر سماعت مکمل نہیں ہوتی، 4سال سے پوچھ رہا ہوں کہ ہمارا جرم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اب اپنا حساب بھی دیں،

 

ہم نے تو 35سال کے اثاثے ،آمدن اور اخراجات کی تفصیل فراہم کی ہیں، اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کیس کا فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ میرے خلاف سیاسی کیس بنایا گیا تھا، کسی گواہ نے میرے خلاف کچھ نہیں کہا، چار سال سے میری زندگی کیوں مشکل بنا رکھی ہے۔

 

ن لیگی رہنما نے استدعا کی کہ دائرہ اختیار نہیں بنتا تو کیس کو ختم کریں، چار سال پہلے گاڑی فروخت کی کیس کی وجہ سے ٹرانسفر نہ ہو سکی ہے۔قبل ازیںسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی ، جس میں نیب پراسیکیوٹر ملزمان کی بریت کی مخالفت کر دی ، پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو بری نہ کیا جائے صرف دائرہ اختیار پر عدالت فیصلہ کرے۔ ایل این جی ریفرنس کیس پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اس کیس میں جرم بنتا ہے یا نہیں اس کا فور م پھر الگ ہو گا ، ایل این جی کیس میں پریکٹس اور غیر شفافیت موجود تھی ، کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں ۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker