اہم خبریںپاکستان

اقتصادی ترقی کیلئے ریونیو پالیسیوں میں اصلاحات ضروری ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد:  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر میں ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن کے افتتاح کے موقع پر کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ریونیو پالیسیوں میں اصلاحات ضروری ہیں۔

تقریب سے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ورثہ میں کمزور معیشت ملی، معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کروانے کے لئے پرعزم ہے، کمیشن محصولات میں اضافے کے لئے اپنی پوری کوشش کرے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker