پاکستان

’’لنڈے کی ہیروئن ‘‘ زرتاج گل نے تو حد ہی کردی

اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق وفاقی وزراء فواد چوہدری اور زرتاج گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو نئے چیلنجز دیں گے،ایک دو دھکے مزید لگنے سے حکومت کی کچی دیوار گر جائے گی ،کوئی لندن بھاگا ہوا ہے تو کوئی لنڈے کی ہیروئن بنی بیٹھی ہے ،ان کو مشورہ ہے کوئی چورن بیچ لیں یا کوئی کاروبار کرلیں ،سیاست ان کے بس کا کام نہیں ۔

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کو نئے چیلنجز دیں گے، ویسے ہی حکومت کی بس ہوئی ہے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایک دو دھکے اور ہی لگنے ہیں، یہ دیوار گرنے والی ہے۔

 

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کے لیے تیار ہیں، انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان ہی بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے کوئی لندن بھاگا ہوا ہے، کوئی لنڈے کی ہیروئن بنی بیٹھی ہے، اگر آپ نے بلدیات، جنرل الیکشن سے بھاگنا ہے تو پی ڈی ایم سیاست چھوڑ دے۔

 

زرتاج گل نے مزید کہا کہ کوئی چورن بیچے کوئی کاروبار کرلے، سیاست آپ کے بس کا کام نہیں، ایم این ایز تیار ہیں، ایم این ایز پہلے سے ہی استعفیٰ دے چکے تھے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ آج فیصلہ ہوجائے گا کہ قومی اسمبلی میں اگلا لائحہ عمل کیا بنانا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker