اہم خبریںپاکستان

وفاقی وزراء کے مستعفی ہونے کا امکان ،نواز شریف کی پارٹی سے مشاورت

مسلم لیگ ن انتخابی مہم کے لیے بعض وفاقی وزرا کے استعفوں پر غور کررہی ہے۔

ذرائع مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ وطن واپسی اور پارٹی کو فعال کرنے کے معاملے پر لندن میں سینئر پارٹی رہنما ئوں سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سمیت انتخابی مہم سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں انتخابی مہم جارحانہ انداز میں چلانے کیلئے بعض وفاقی وزرا کے استعفوں پر بھی غور کیا گیا ہے۔ احسن اقبال، رانا ثنا اللہ ،سعد رفیق اور ایاز صادق کو مستعفی کروانے کی تجویز زیر غور پر نواز شریف نے گفتگو کی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker