اہم خبریںپاکستان

پی اے آر سی میں بھرتیوں کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (ارمان یوسف )پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی)میں اندھیر نگری چوپٹ راج ، ادارے میں گزشتہ ماہ ہونے والی بھرتیوں کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے

بھرتیوں کے عمل میں میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے من پسند افراد کو بھرتی کر لیا گیا ہے جبکہ مالی مسائل کا شکار ادارے میں ایڈورٹائز کی گئی 105اسامیوں پر 300کے قریب افرادکو بھرتی کر لیاگیا ۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی سی کی دو اسامیاں پر 18افراد بھرتی کر لئے گئے ہیں ، پبلک ریلیشن کی ایک اسامی پر 6افراد کو بھرتی کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر شعبوں میں بھی اسامیوں کے مقابلے میں دو سے تین گنا افراد کو بھرتی کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کونسل میں ہونے والی بھرتیوں میں میرٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے ، امیدواروں کی کوئی میرٹ لسٹ تک جاری نہیں کی گئی جبکہ اعلی عہدوں پر براجمان شخصیات نے مبینہ طور پر اپنے قریبی افراد کو نوازتے ہوئے بھرتی کروا دیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھرتیوں کیلئے تحریری امتحا ن کے دوران بھی امیدواروں نے این اے آر سی میں بے ضابطگیوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا تھا ۔ امیدواروں نے میرٹ نظر انداز کئے جانے پر وزیراعظم ، چیف جسٹس پاکستان اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker