اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ڈی ایم کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ،قوم نے حکومت کی کانپیں ٹانگتی دیکھ لیں،قریشی

لاہور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ اسپیکر نے اعتماد کے ووٹ اور رن آف سے بچنے کے لیے یہ استعفے قبول ہوئے،پی ڈی ایم کے ہاتھ پھول چکے ہیں، 35 ممبران کو الیکشن کمیشن نے ملی بھگت سے ڈی نوٹیفائی کیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ہاتھ پھول چکے ہیں، 35 ممبران کو الیکشن کمیشن نے ملی بھگت سے ڈی نوٹیفائی کیا جب کہ اعتماد کے ووٹ اور رن آف سے بچنے کے لیے یہ استعفے قبول ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم نے حکومت کی کانپیں ٹانگتی دیکھیں، ہم پاکٹ یونین اپوزیشن لیڈر کو بے نقاب کرنا چاہتے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم حقیقی اپوزیشن لیڈر لے کر آنا چاہتے تھے، ہمیں کہا گیا کہ عدالتی فیصلے کی بنیاد پر استعفے قبول نہیں ہوسکتے، اگر ڈی نوٹیفائی کرنا ہے تو سب کو کریں، الیکشن کمیشن لوگوں کی نظروں میں کتنا گرے گا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker