اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بلدیاتی انتخابات: مختلف پولنگ سٹیشنز پر بدنظمی ،ووٹرز کو شدید مشکلات

کراچی(آئی پی ایس)کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز کے 16 اضلاع میں پولنگ کے دوران مختلف مقامات پر شدید نوعیت کی بد نظمی دیکھی گئی ہے۔

کراچی اور حیدر آباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتکابات کے دوران کہیں الیکشن عملہ ہی وقت پر نہیں پہنچا تو کہیں پولنگ اسٹیشن ہی عین وقت پر تبدیل کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹھٹہ شہر کے گورنمنٹ پرائمری اسکول عثمان گندرو میں سیوریج کا پانی جمع ہے، پولنگ اسٹیشن پرآنے والے ووٹرز سمیت عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرا۔

کراچی کے ضلع کیماڑی میں مچھر کالونی کی یوسی 6کے 4 پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ عمل سست روی کا شکار ہونے جب کہ ضلع وسطی میں یو سی 7 کے وارڈ 4 میں واقع گرین اسکائی لینڈگرامراسکول پولنگ اسٹیشن میں انتخابی عمل کئی گھنٹوں بعد بھی شروع نہیں ہوا۔پیپلز پارٹی نے انتخابی بے ضابطگیوں سےالیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

حیدرآباد کے سٹی کالج پولنگ اسٹیشن میں پیپلز پارٹی امیدوار اور عملے میں تکرار ہوگئی۔ امیداروں کی جانب سے اچانک پولنگ اسٹیشن تبدیل کرنے پر احتجاج کیا گیا۔کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کی 4 یوسیز میں پولنگ شروع نہ ہوسکی۔ جس پر پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر سے تحریری شکایت درج کرائی۔کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایک پولنگ اسٹیشن پر عملہ ہی مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکا۔

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن قُرَّۃُ العین فاطمہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں سے انتخابات کی نگرانی کی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن کی ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مختلف پولنگ اسٹیشنز سے اب تک بیس شکایات موصول ہو چکی ہیں، جن کا ازالہ بھی کیا جا چکا۔قُرَّۃُ العین فاطمہ نے بتایا کہ بدنظمی کی شکایات بذریعہ کال، ای میل اور میڈیا مانیٹرنگ کے ذریعے ہوئیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker