پاکستان

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا

‏اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا۔

 

کازلسٹ اور ججز روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 5 بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، ‏بنچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔‏بنچ نمبر دو میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہونگے، ‏بنچ نمبر تین جسٹس سردار طارق، جسٹس امین الدین اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔‏

 

بنچ نمبر چار میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہونگے جبکہ ‏بنچ نمبر پانچ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker