اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نوازشریف کا فوری وطن واپسی سے صاف انکار

اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے فوری وطن واپسی سے صاف انکار کردیا ، پارٹی کی سینئر قیادت نے موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کی فوری وطن واپسی کی درخواست کی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور ممکنہ صوبائی انتخابات کا معاملے کے پیش نظر نواز شریف نے فی الحال فوری وطن واپسی سے صاف انکار کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت نے موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کی فوری وطن واپسی کی درخواست کی تھی جس کے جواب میں میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہفی الحال موجودہ سیاسی صورتحال میں میرا پاکستان واپس آنا ممکن نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بتایا کہ اگلے چند روز میں مریم نواز کی فوری وطن واپسی کا فیصلہ ہو گا تاہم مریم نواز پاکستان واپس جا کر کچھ عرصے کے بعد مجھے رپورٹ دینگی تو اس کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کا مشورہ دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پارٹی رہنماوں کو تمام تر صورتحال سے انہیں اپ ڈیٹ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker