اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ٹریلر اور کار میں تصادم ، خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

پشین (آئی پی ایس ) پشین خانو زئی کے قریب گوال میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر پشین خانو زئی کے علاقے میں ٹریلر نے کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر دم توڑ گئے ، جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker