
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہید کا کیس جان پکڑ گیا ہے، سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈیننس اور اوورسیز ووٹ پر بھی عنقریب فیصلہ دے گی۔
جنیوامیں سیلاب زدگان کی امدادکی بجائےشریف بردران اپنےسیاسی مستقبل کافیصلہ کریں گے9جنوری سےکاونٹ ڈاون شروع اوراپریل میں ختم ہوجائےگاجنھوں نےفالودےاور پاپڑوالوں کےنام سےلوٹااب وہ سندھ موٹروےپراپاہجوں کےشناختی کارڈ پر لوٹ رہےہیں وزیرخارجہ اوروزیرداخلہ کےبیانات جلتی پرتیل ڈال رہےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 6, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی امداد کے بجائے شریف برادران اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہیدکاکیس جان پکڑگیاہے سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈینس اوراورسیزووٹ پربھی عنقریب فیصلہ دے گی، عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر ے ورنہ اپنے ممبراسمبلیوں سے نکال لے گا،حکمران اپنے فارن اکاونٹ قومی سلامتی کی خاطرپاکستان واپس لائیں آج3بجے لال حویلی میں خطاب کروں گا
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 جنوری سے کاونٹ ڈاون شروع اور اپریل میں ختم ہو جائے گا جنہوں نے فالودے اور پاپڑ والوں کے نام سے لوٹا اب وہ سندھ موٹروے پر اپاہجوں کے شناختی کارڈ پر لوٹ رہے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے گا ورنہ اپنے ممبر اسمبلیوں سے نکال لے گا، حکمران اپنے فارن اکانٹ قومی سلامتی کی خاطر پاکستان واپس لائیں، آج 3 بجے لال حویلی میں خطاب کروں گا۔