اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کی ترقی پر نقب لگائی ہے: مسرت جمشید

لاہور (آئی پی ایس) ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کی ترقی پر نقب لگائی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ترقی کرتے پاکستان کا راستہ روکا گیا ہے، تحریک انصاف کی معاشی ٹیم وفاقی حکومت کی بدترین معاشی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی۔

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ وائٹ پیپر جاری کرنے کی تقریب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان خصوصی خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker