پاکستان

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی(آئی پی ایس)کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے نور پور تھل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت3 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 11 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker