پاکستان

سیاسی عدم استحکام معاشی زوال قومی سلامتی تک پہنچ گیا، شیخ رشید احمد

راولپنڈی (آئی پی ایس)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے درست کہا معیشت، دہشگردی پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کیسے آسکتا ہے، سیاسی عدم استحکام معاشی زوال قومی سلامتی تک پہنچ گیا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 120 دن اہم ہیں، پاکستان عوام فوج اورجمہوریت لازم اور ملزوم ہے، استحکام انتخاب لائے گا جو فوج کروا سکتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker