پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخواہ حکومت نے گیس پائپ لائن سے تھیلوں میں گیس بھرنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں ،کئی افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔یہ بات بیرسٹرسیف نے اپنے ایک بیان میں بتائی ۔
ان کا کہناتھا کہ کرک میں گیس پائپ لائن سے تھیلوں میں گیس بھرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
انہوںنے بتایاکہ ضلعی انتظامیہ اور سوئی گیس محکمہ مشترکہ کاروائیاں عمل میں لارہی ہے، کئی افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں اور گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہے،
بیرسٹر سیف نے کہاکہ تھیلوں میں گیس بھرنا اپنی جان پر کھیلنے کے مترادف ہے،کرک کے عوام سے اپیل ہے کہ اس خطرناک عمل سے دور رہیں۔