اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

استعفوں کا معاملہ: پی ٹی آئی کا وفد آج سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریگا

اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی پارلیمانی وفد آج کچھ دیر میں سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ارکان اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے تحریک انصاف کا وفد آج سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کرے گا، شاہ محمود قریشی، عامر ڈوگر، اسدعمر، فواد چوہدری وفد میں شامل ہوں گے۔

اسد قیصر، پرویز خٹک بھی پی ٹی آئی وفد میں شامل ہوں گے، پی ٹی آئی وفد سپیکر قومی اسمبلی سے اپنے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker