
تر بیلا غازی (آئی پی ایس)ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمن اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد نے کہا ہےکہ نجی سطح پرقائد اعظم ڈے کے حوالے سے شاند اراور معلوماتی پروگرام منعقد کرنے پر چیف ایگزیکٹو پائن سٹی چوہدری فیصل سلیم اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اس پروگرام میں شرکت کرکے بے حدخوشی ہوئی ہے،
وہ گزشتہ روزقائد اعظم ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پرچیف ایگزیکٹو پائن سٹی چوہدری فیصل سلیم نے اپنے خطاب میں کہاکہ آنے والی نوجوان نسل کو ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،مہذب معاشروں کا قیام تعلیم اور تربیت سے ممکن ہے، اْنہوں نے کہا کہ آج بھی پوری قوم اپنے اداورں کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، ہمیں اپنی سوچ کو تعمیری بنانا ہوگا،ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنے کی جتنی ضرورت آج ہے، اس سے پہلے کبھی نہ تھی،
تقریب کے آخر میں بہترین اردو، انگلش تقریر کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے، پہلا انعام جناح جامع سکول اینڈ کالج کے طالبعلم حسین حبیب نے20,000روپے، دوسرا انعام علی سکول آف لرننگ اینڈ موٹیویشن کی طالبہ ایمان یاسر نے 15,000روپے، تیسرانعام ہزارہ پبلک سکول کی طالبہ ماریہ خان نے 10,000روپے حاصل کیا، اس کے علاوہ بھی طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات و شیلڈ تقسیم کی گئیں۔





