اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حوالدار محمد امیر اور ایک شہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، سفاک وحشت و درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker