اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ترقیاتی منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے،سردار ایاز صادق

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورڈویژن سردار ایاز نے کہا ہے کہ تمام پارٹیوں کو سیاست کی بجائے ملک کی ترقی کےلئے سوچنا چاہئے، ترقیاتی منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے،پورے ملک میں وفاقی حکومت نے مالی امداد تقسیم کی،اے ڈی بی اور ورلڈ بینک اور دوسرے اداروں سے جتنی بھی امداد آئی اس کے تحت سندھ حکومت کو2 ار ب روپے کی ادائیگی کی گئی ، باقی صوبوں کی ڈیمانڈ کم تھی ان کو اس کے تحت ہی فنڈز کی ادائیگیاں کی گئیں، مسئلے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں لیکن پنجاب حکومت صرف زبانی کلامی باتوں پر لگی ہوئی ہے،

 

منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ پورے ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے کے تحت کرایا گیا جس میں تمام عالمی اور قومی ادارے شامل تھے اور پھر ورلڈ بینک اورایشین ڈویلپمنٹ بینک نے اس سروے کو منظورکیا۔انہوں نے کہا کہ سروے کے مطابق پورے ملک میں وفاقی حکومت نے مالی امداد تقسیم کی،اے ڈی بی اور ورلڈ بینک اور دوسرے اداروں سے جتنی بھی امداد آئی اس کے تحت سندھ حکومت کو2 ار ب روپے کی ادائیگی کی گئی جبکہ باقی صوبوں کی ڈیمانڈ کم تھی ان کو اس کے تحت ہی فنڈز کی ادائیگیاں کی گئیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ 22 دسمبر2021 کوتھل کینال منصوبے کےلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے 200 ملین ڈالرکی گرانٹ منظور کی تھی جس پر سندھ اورپنجاب حکومت کے درمیان کافی اختلافات تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2021 میں وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی انہوں نے بھی اس مسئلے کو اسی طرح چھوڑا تھا۔وفاقی وزیرنے کہا کہ پنجاب حکومت کواے ڈی بی اوروزارت آبی وسائل میں اپنا مسئلہ پیش کرنا چاہئے تھا یا کوئی خط لکھنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے گوارا ہی نہیں کیا۔ایاز صادق نے کہا کہ مسئلے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں لیکن پنجاب حکومت صرف زبانی کلامی باتوں پر لگی ہوئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی کی طرف سے 200 ملین ڈالرتھل کینال منصوبے کےلئے پنجاب حکومت نے کوئی خط نہیں لکھا بلکہ وفاقی حکومت نے اپنی طرف سے اے ڈی بی کو درخواست کی کہ اس کا دورانیہ6 ماہ تک بڑھا دیا جائے اور وفاقی حکومت دونوں صوبوں کو آپس میں بیٹھا کر اس مسئلے کو حل کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی نے ہماری درخواست کو منظورکیا اور انہوں نے کہا کہ ہم اس پر نظر ثانی کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت اب بھی دونوں صوبوں کو ایک جگہ بیٹھانے کےلئے تیار ہے مگر پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آرہا ، ہمیں سیاست کی بجائے ملک کی ترقی کےلئے سوچنا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker