پاکستان

سکھرموٹروے کی تکمیل سے عوام کو تیزترین سفری سہولیات میسر آئیں گی،مریم

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سکھرموٹروے کی تکمیل سے عوام کو جدید، آرام دہ اور تیزترین سفری سہولیات میسر آئیں گی،نوازشریف کے پورے ملک کو موٹر وے کے ذریعے جوڑنے کے خواب کی تکمیل کی جانب یہ اہم قدم ہے ، 306 کلومیٹر طویل سکھر-حیدر آباد موٹروے M-6 کے سنگِ بنیادکے بعدپشاور کراچی موٹروے (پی کے ایم ) کے اس آخری حصے کی تعمیر کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹروے سے منسلک ہوجائیں گے۔

 

منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری اور نجی شراکت داری سے ایم 6 کو تعمیر کیا جا رہا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے ایم 6 کو 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے پورے پاکستان کے عوام کو جدید، آرام دہ اور تیزترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ باربرداری اور تجارتی نقل و حمل تیز ہوگی، حادثات سے بچاؤ کے علاوہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی۔

 

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہترین شاہراہوں کی تعمیر سے ترقی کی نیشنل سپیڈ میں اضافہ ہوگا جس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔منصوبے کی تکمیل سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی، تاجروں، صنعت کاروں اور کسانوں کو اپنی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker